Developer: Maktaba Tul Ishaat (220)
Price: * Free
Rankings: 0 
Reviews: 0 Write a Review
Lists: 0 + 0
Points: 0 + 0 ¡
Google Play

Description

Ibne Kaseer Urdu ابن کثیراردو
دینی علوم میں کتاب اللہ کی تفسیر وتاویل کا علم اشرف علوم میں شمار ہوتا ہے۔ ہر دور میں ائمہ دین نے کتاب اللہ کی تشریح وتوضیح کی خدمت سر انجام دی ہے تا کہ عوام الناس کے لیے اللہ کی کتاب کو سمجھنے میں کوئی مشکل اور رکاوٹ پیش نہ آئے۔ سلف صالحین ہی کے زمانہ ہی سے تفسیر قرآن، تفسیر بالماثور اور تفسیر بالرائے کے مناہج میں تقسیم ہو گئی تھی۔ صحابہ ؓ ، تابعین عظام اور تبع تابعین رحمہم اللہ اجمعین کے زمانہ میں تفسیر بالماثور کو خوب اہمیت حاصل تھی اور تفسیر کی اصل قسم بھی اسے ہی شمار کیا جاتا تھا۔ تفسیر بالماثور کو تفسیر بالمنقول بھی کہتے ہیں کیونکہ اس میں کتاب اللہ کی تفسیر خود قرآن یا احادیث یا اقوال صحابہ یا اقوال تابعین و تبع تابعین سے کی جاتی ہے۔ بعض مفسرین اسرائیلیات کے ساتھ تفسیر کو بھی تفسیر بالماثور میں شامل کرتے ہیں کیونکہ یہ اہل کتاب سے نقل کی ایک صورت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے قدیم تفسیری ذخیرہ میں اسرائیلیات بہت زیادہ پائی جاتی ہیں۔امام ابن کثیر ؒ متوفی ۷۷۴ھ کی اس تفسیر کا منہج بھی تفسیر بالماثور ہے۔ امام ؒ نے کتاب اللہ کی تفسیر قرآن مجید، احادیث مباکہ، اقوال صحابہ وتابعین اور اسرائیلیات سے کی ہے اگرچہ بعض مقامات پر وہ تفسیر بالرائے بھی کرتے ہیں لیکن ایسا بہت کم ہے۔ تفسیر طبری ، تفسیر بالماثور کے منہج پر لکھی جانے والی پہلی بنیادی کتاب شمار ہوتی ہے۔ بعض اہل علم کا خیال ہے کہ تفسیر ابن کثیر ، تفسیر طبری کا خلاصہ ہے۔امام ابن کثیر ؒ کی اس تفسیر کو تفسیر بالماثور ہونے کی وجہ سے ہر دور میں خواص وعوام میں مرجع و مصدر کی حیثیت حاصل رہی ہے اگرچہ امام ؒ نے اپنی اس تفسیر میں بہت سی ضعیف اور موضوع روایات یا منگھڑت اسرائیلیات بھی نقل کر دی ہیں جیسا کہ قرون وسطی کے مفسرین کا عمومی منہاج اور رویہ رہا ہے۔ بعض اوقات تو امام ؒ خود ہی ایک روایت نقل کر کے اس کے ضعف یا وضع کی طرف اشارہ کر دیتے ہیں لیکن ایسا کم ہوتا ہے۔ لہٰذا اس بات کی شدت سے ضرورت محسوس ہو رہی تھی کہ تفسیر بالماثور کے اس مرجع ومصدر میں ان مقامات کی نشاندہی کی جائے جو ضعیف یا موضوع روایات یا منگھڑت اسرائیلیات پر مشتمل ہیں ۔ مجلس التحقیق الاسلامی کے محقق اور مولانا مبشر احمد ربانی صاحب کے شاگرد رشید جناب کامران طاہر صاحب نے اس تفسیر کی تخریج کی ہے اور حافظ زبیر علی زئی صاحب نے اس کی تحقیق اور تخریج پر نظر ثانی کی ہے۔تخریج و تحقیق عمدہ ہے لیکن اگر تفسیر کے شروع میں محققین حضرات اپنا منہج تحقیق بیان کر دیتے تو ایک عامی کو استفادہ میں نسبتاً زیادہ آسانی ہوتی کیونکہ بعض مقامات پر ایک عامی الجھن کا شکار ہو جاتا ہے جیسا کہ پہلی جلد میں ص ۳۷ پر ایک روایت کے بارے لکھا ہے کہ شیخ البانی ؒ نے اسے ’صحیح‘ قرار دیا ہے لیکن اس کی سند منقطع ہے۔اسی طرح ص ۴۲ پر ایک روایت کے بارے لکھا ہے کہ اس روایت کی سند صحیح ہے اور اسے ضعیف کہنا غلط ہے۔ اب یہاں یہ وضاحت نہیں ہے کہ کس نے ضعیف کہا ہے اور کن وجوہات کی بنا پر کہا ہے اورضعیف کے الزام کے باوجود صحیح ہونے کی دلیل کیا ہے ؟اسی طرح ص ۴۳پر ایک روایت کے بارے لکھا ہے کہ شیخ البانی ؒ نے اس روایت کو صحیح قرار دیا ہے لیکن یہ روایت ضعیف ہے۔ان مقامات سے یہ واضح ہوتا ہے کہ محققین نے علامہ البانی ؒ کی تحقیق پر اعتماد نہیں کیا ہے بلکہ اپنی تحقیق کی ہے جبکہ ایک عام قاری اس وقت الجھن کا شکار ہو جاتا ہے جب وہ اکثر مقامات پر یہ دیکھتا ہے کہ کسی روایت یا اثر کی تحقیق میں علامہ البانی ؒ کی تصحیح وتضعیف نقل کر دی جاتی ہے اور یہ وضاحت نہیں کی جاتی ہے کہ محققین نے ان مقامات پرمحض علامہ البانی ؒ کی تحقیق پر اعتماد کیا ہے یا اپنی بھی تحقیق کی ہے اور اگر اپنی بھی تحقیق کی ہے تو ان کی تحقیق اس بارے علامہ البانی ؒ سے متفق ہے یا نہیں ؟یہ ایک الجھن اگر اس تفسیر میں شروع میں منہج تحقیق پر گفتگو کے ذریعہ واضح ہو جاتی تو بہتر تھا۔ بہر حال بحثیت مجموعی یہ تخریج وتحقیق ایک بہت ہی عمدہ اور محنت طلب کاوش ہے ۔ اللہ تعالیٰ حافظ زبیر علی زئی اورجناب کامران طاہر حفظہما اللہ کو اس کی جزائے خاص عطا فرمائے۔ آمین!
more ↓

Screenshots

#1. Ibne Kaseer Urdu ابن کثیراردو (Android) By: Maktaba Tul Ishaat
#2. Ibne Kaseer Urdu ابن کثیراردو (Android) By: Maktaba Tul Ishaat
#3. Ibne Kaseer Urdu ابن کثیراردو (Android) By: Maktaba Tul Ishaat
#4. Ibne Kaseer Urdu ابن کثیراردو (Android) By: Maktaba Tul Ishaat
#5. Ibne Kaseer Urdu ابن کثیراردو (Android) By: Maktaba Tul Ishaat
#6. Ibne Kaseer Urdu ابن کثیراردو (Android) By: Maktaba Tul Ishaat
#7. Ibne Kaseer Urdu ابن کثیراردو (Android) By: Maktaba Tul Ishaat
#8. Ibne Kaseer Urdu ابن کثیراردو (Android) By: Maktaba Tul Ishaat

What's new

  • Version: 6
  • Updated:

Price History

Track prices

Developer

Points

0 ☹️

Rankings

0 ☹️

Lists

0 ☹️

Reviews

Be the first to review 🌟

Additional Information

Contacts

«Ibne Kaseer Urdu ابن کثیراردو» is a Education app for Android, developed by «Maktaba Tul Ishaat». It was first released on and last updated on . This app is currently free. This app has not yet received any ratings or reviews on AppAgg. AppAgg continuously tracks the price history, ratings, and user feedback for «Ibne Kaseer Urdu ابن کثیراردو». Subscribe to this app or follow its RSS feed to get notified about future discounts or updates.
Ibne Kaseer Urdu ابن کثیراردوIbne Kaseer Urdu ابن کثیراردو Short URL: Copied!
  • 🌟 Share
  • Google Play

You may also like

    • Urdu English Dictionary
    • Android Apps: Education  By: AndSouls Islamic Apps
    • * Free  
    • Lists: 0 + 0  Rankings: 0  Reviews: 0
    • Points: 0 + 0  Version: 1.1.1   انگلش سیکھے آسانی کے ساتھ: ادود سے انگریزی لغت اور انگریزی سے اردو ڈکشنری (لغت) فری اور آف لائن۔ English to Urdu Find English words meanings in Urdu and roman. Urdu to English Find ...
        ⥯ 
    • Urdu Fatwa
    • Android Apps: Education  By: Mohaddis Media
    • Free  
    • Lists: 0 + 0  Rankings: 0  Reviews: 0
    • Points: 0 + 0  Version: 1.0.9   محدث فتویٰ (www.urdufatwa.com) مسلمانوں کو ہر دور میں اپنے عقائد، عبادات، معاملات، مسلموں اور غیر مسلموں سے تعلقات، داخلی و خارجی اختلافات و نزاعات اور اخلاقیات غرضیکہ ہر شعبہ میں پیش ...
        ⥯ 
    • Quran Urdu Translation +audio
    • Android Apps: Education  By: Quran Apps 360 - Islamic Apps
    • * Free  
    • Lists: 0 + 0  Rankings: 0  Reviews: 0
    • Points: 1 + 16,400 (4.8)  Version: 1.7   قرآن مجید اردو ترجمہ آڈیو کیساتھ: اب قرآن کی تلاوت بمعہ ترجمہ پڑھنا اور سننا بہت ہی آسان ہوا، اس ایپ کی بدولت آپ قرآن پاک کی تلاوت ۱۱ قاریوں کی خوبصورت آواز کیساتھ اردو ترجمہ بھی سن ...
        ⥯ 
    • Ibn e Kathir تاریخ ابن کثیر
    • Android Apps: Education  By: Maktaba Tul Ishaat
    • * Free  
    • Lists: 0 + 0  Rankings: 0  Reviews: 0
    • Points: 0 + 0  Version: 7   اس وقت آپ کے سامنے حافظ عماد الدین ابن کثیر کی شہرہ آفاق کتاب البدایۃ والنہایۃ کا اردو قالب تاریخ ابن کثیر کی صورت میں موجود ہے۔ اگر آپ عربی تاریخوں کامطالعہ کریں تو آپ کو صاف طور پر ...
        ⥯ 
    • Quran Urdu قرآن اردو ترجمہ
    • Android Apps: Education  By: JBH Informatics
    • Free  
    • Lists: 0 + 0  Rankings: 0  Reviews: 0
    • Points: 0 + 1,396 (4.7)  Version: 3.1.1   بلاغ القرآن اردو ترجمہ اور حاشیہ (مختصر تفسیر) کے ساتھ متن قرآن، اردو ترجمہ، اور حاشیہ میں تلاش کی سہولت۔ دلکش اور آسان ڈیزائن تاکہ توجہ تلاوت قرآن پر مذکور رہے۔ دیدہ زیب اور باآسانی ...
        ⥯ 
    • Umdatul Ahkam Urdu | عمدۃ الاح
    • Android Apps: Education  By: حاشر پروڈکشنشز
    • Free  
    • Lists: 0 + 0  Rankings: 0  Reviews: 0
    • Points: 0 + 115 (4.8)  Version: 5.0   کتاب اللہ اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم دین اسلامی کے بنیادی مصادر ہیں۔ اہل علم نے ہر زمانہ میں تفسیر اور حدیث کے علم کے نام سے ان مصادر دینیہ کی خدمت کی ہے۔ احادیث رسول صلی اللہ ...
        ⥯ 
    • Easy English Grammar in Urdu
    • Android Apps: Education  By: awaz e inqilab
    • * Free  
    • Lists: 0 + 0  Rankings: 0  Reviews: 0
    • Points: 0 + 0  Version: 13   اردو اور عربی بیک گراونڈ والے طلبہ کے لیے اردو و عربک قواعد کے طرز پر نہات آسان زبان و بیان میں انگریزی سکھانے والی ایک منفرد کتاب
        ⥯ 
    • Mukashafat ul Quloob Ur-Hindi
    • Android Apps: Education  By: WafaSoft
    • * Free  
    • Lists: 0 + 0  Rankings: 0  Reviews: 0
    • Points: 0 + 0  Version: 1.12   اس کتاب میں آپ پڑھ سکیں گے خوف وخشیت، صبر ومرض، اللہ کی عبادت یا مخلوق کی عبادت، شیطان اور اس کا عذاب، نماز میں خضوع خشوع، عداوتِ شیطان، زکٰوۃ اور بخل، عبادت گزاری وترکِ حرام، دنیا کی
        ⥯ 
    • Sahih Muslim Shareef
    • Android Apps: Education  By: UsmanPervez
    • Free  
    • Lists: 0 + 0  Rankings: 0  Reviews: 0
    • Points: 0 + 1,092 (4.0)  Version: 3.2   Sahih Muslim Shareef - Arabic with 2 Urdu and 1 English Translation. صحیح مسلم اردو تراجم: مولانا عزیزالرحمن صاحب فاضل جامعہ اشرفیہ لاہور پروفیسر محمد یحییٰ سلطان محمود جلالپوری ...
        ⥯ 
    • English Practice Zone انگریزی
    • Android Apps: Education  By: Syed Irfan Ali
    • * Free  
    • Lists: 0 + 0  Rankings: 0  Reviews: 0
    • Points: 0 + 0  Version: 1.0   Now Learn English Easily FREE 200+ English Speaking practice, 150 sentence practice, 100+ Urdu English vocabulary اب آسانی سے انگریزی سیکھیں مفت 200+ انگریزی بولنے کی مشق، 150 جملوں کی
        ⥯ 
    • قرآن مجيد
    • Android Apps: Education  By: Furqan Group for Education & IT
    • Free  
    • Lists: 0 + 0  Rankings: 0  Reviews: 0
    • Points: 0 + 0  Version: 1.5.9   فرقان گروپ برائے تعلیم و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے لیے آج نہایت خوشی کا موقع ہے کہ وہ الفرقان ڈیجیٹل مصحف کے اردو ورژن کی اشاعت کا اعلان کر رہا ہے، جو خاص طور پر اردو بولنے والے قارئین کی
        ⥯ 
    • Dars Nizami Darja5 درجہ خامسہ
    • Android Apps: Education  By: Sherazi313
    • Free  
    • Lists: 0 + 0  Rankings: 0  Reviews: 0
    • Points: 0 + 0  Version: 7.2025   درس نظامی مدارس میں پڑھایا جانے والا دینی نصاب ہے جو آٹھ سالوں پر مشتمل ہے۔ اس ایپلی کیشن میں درس نظامی کے پانچویں سال یعنی درجہ خامسہ یا عالیہ سال دوم کا مکمل نصاب تمام کتب مع اردو ...
        ⥯ 

You may also like

Search operators you can use with AppAgg
Add to AppAgg
AppAgg
Start using AppAgg. It’s 100% Free!
Sign Up
Sign In